دنیا کے 33 ممالک کا سائیکل کے ذریعے سفر طے کرنے والا سلاویہ جوڑا اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔سائیکل پر دنیا بھر کے سفر کو نکلا سلاویہ کا جوڑا پاکستان پہنچ گیا، اس موقع پر سائیکلسٹ میرکو نے کہا کہ جب سے ہم اپنے ملک سے دنیا کی سیر کو نکلے ہیں، سائیکل ہی ہمارا گھر ہے، ہمیں ویزے کی کبھی مشکل پیش نہیں آئی جبکہ ہم نے فیس بک کے ذریعے اپنا حلقہ احباب بڑھایاہے۔ اس کیہمسفر خاتون سائیکلسٹ کاتیہ کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ سے ہمیں لوگوں کی ثقافت، رہن سہن،موسم اور خوراک کا پتہ چلتا ہے۔ ہم ہاتھوں سے جیولری بناتے ہیں اور یہی ہمارا ذریعہ معاش ہے۔ فیس بک فرینڈز ویزوں کے حصول اور رہائش میں مدد کرتے ہیں۔ پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں خصوصاًکراچی میں گھوم کر بہت مزا آیا۔انہوں نے پیغام دیا کہ پاکستانی سائیکلسٹ بھی دنیا کا سفرکریں۔سلاویہ کا سائیکلسٹ جوڑا اس وقت بلوچستان کے سفر پر روانہ ہوگیا ہے اور وہ پیر کو واپس کراچی آئیں گے۔
Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola