ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کی وطن واپسی
تھائی لینڈ میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی فاتح پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا۔
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کی آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا۔ٹیم منیجرگروپ کیپٹن طاہر سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پول میں کوئی ایسا میچ نہیں تھا جو ٹیم نے نہ جیتا ہو، بھارت کے ساتھ پول میں ہمارا پہلا میچ تھا، جو ہماری ٹیم نے جیتا۔
کیپٹن طاہر سلطان نے کہا کہ لڑکے فائنل میچ میں بھارت سے کھیلنے کی خواہش مند تھے جو ہماری ٹیم نے کھیلا اور فاتح رہی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے سب کھلاڑی خوب جوش و جذبے سے کھیلے اور جیت کے لیے جان لڑا دی۔
Email This Post
Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola