آسٹریلین اوپن: راجر فیڈرر کو اعصاب شکن اپ سیٹ شکست

میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئس ا سٹار راجر فیڈرر کو شکست دینے والے یونانی کھلاری سٹیفانوس اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 2019ء کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اس سے قبل مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپیئن سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا اور میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی روبرٹو باٹیسٹا اگٹ کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 4-6، 6-4 اور 7-6(7-2) سے ہرا کرآسٹریلین اوپن کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 3 گھنٹے 15 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.