قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ، سندھ کی مینز اور ویمینز ٹیم کا اعلان

چھپن ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 25 جنوری سے لاہور میں منعقد ہوگی

25جنوری سے لاہور میں منعقد ہونیوالی 56 ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقد ہونیوالے دو روزہ ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا گیا۔ ٹرائلز میں صوبے بھر سے 58مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چار رکنی سلیکشن کمیٹی، ڈاکٹر سید محمد صاعد، سید اویس الحسن، فرناز اقبال اور خواجہ اقبال پر مشتمل تھی ۔ مردوں کی ٹیم میں عمران علی، معاذ علی، فہد عباسی، شہود خالد، طارق لطیف، شامیر ناصر، حیسیم اقبال اور عباد احمدشامل ہیں، جبکہ خواتین کی ٹیم سارہ آفتاب، سماآصف اور اقرارحمن پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیمیں انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں شرکت کرینگی۔ سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری افتخار حسین نے ڈاکٹر سید محمد صائد کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے ، انہوں نے ریسیکیم کے تعاون کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔سندھ کی ٹیمیں آج شام لاہور روانہ ہوگئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.