کرکٹ میں انوکھا واقعہ: سورج کی کرنوں نے میچ روک دیا

بارش اور کم یا خراب روشنی کی وجہ سے میچ میں تاخیر یا اسے روکا جانا کرکٹ کے کھیل کا حصہ ہے لیکن ایسا بہت کم ہوا ہے کہ سورج کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا ہو۔ بدھ کو نیپیئر میں ہند اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ایسا ہی انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جب پہلا ون ڈے میچ اس وقت روکنا پڑا جب ڈوبتے سورج کی کرنیں اپنے مخصوص زاویئے کی وجہ سے ہندوستانی بیٹسمینوں کی آنکھوں پر پڑنے لگیں۔ اس وقت ہندوستانی اننگز کا 11واںاوور چل رہا تھا۔ جس کی پہلی گیند شیکھر دھون نے بڑی مشکل سے کھیلی کیونکہ سورج کی کرنیں براہ راست ان کی آنکھوں پر پڑ رہی تھیں ۔ ہندوستانی بیٹسمین نے امپائر سے بات کی جنہوں نے اپنے ساتھی سے مشورے اور صورتحال کا جائزہ لے کر میچ روکنے کا فیصلہ کیا ۔ اس طرح کھیل میںنصف گھٹے کا وقفہ آیا جس کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا۔ کرکٹ گراونڈ زمیں وکٹیں عام طور پر شمالاً جنوباً بنائی جاتی ہیں جبکہ نیپیئر کے میکلین پارک گراونڈ کی وکٹ شرقاً غرباً بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ 2سال قبل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ جبکہ 4دن پہلے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی میچ میں بھی اسی وجہ سے کھیل روکنا پڑا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ بادل چھائے ہوئے تھے اور انہیں امید تھی کہ کھیل نہیں رکے گا لیکن عین موقع پر بادل سورج کے سامنے سے ہٹ گئے اور میچ روکنا پڑا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.