انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے ابتدائی راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد لاہور میں جاری پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی جلد ختم کردیا گیا ہے۔
ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ افسوس ہے پاکستان کو پورے ایونٹ سے معطل کررہے ہیں، ایونٹ میں شریک ٹیموں نے پاکستان کو شامل کرنے کے لیے تعاون کیا تھا۔
ایف آئی ایچ کے مطابق پاکستان کے باہر ہونے سے پرو ہاکی لیگ پر فرق نہیں پڑے گا، پی ایچ ایف نے ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔
ایف آئی ایچ کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں شیڈول کے مطابق آٹھ ٹیمیں میچز کھیلیں گی۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ و منیجر پاکستان ہاکی ٹیم سعید خان کا کہنا ہے کہ لیگ میں عدم شرکت قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک سیاہ دن ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا ہے، پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنا نہایت افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملیں تو ہاکی ٹیم کو کیسے اپنے پاؤں پر کحڑا کیا جاسکتا ہے، اچھے وقت کے انتظار میں اب ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دینا ہوگی۔
سعید خان کا کہنا تھا کہ پرو ہاکی لیگ سے معطل ہونے پر اب تربیتی کیمپ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے آج کا دن قومی ہاکی کے لیے بہت ہی برا دن ہے۔
Email This Post
Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola