جرمنی اور پاکستان باہمی تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیار
جرمن قونصل جنرل وولفرتھ نے کہا ہے کہ جرمنی اور پاکستان تجارتی شعبوں میں باہمی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل وولفرتھ کا کہنا تھا کہ جرمنی اور پاکستان بالخصّوص اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے باہمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
جرمن قونصلر نے روایتی گھنٹہ بجا کرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پی ایس ایکس کے سی ای او رچرڈمورن بھی موجود تھیں۔
جرمن قونصل کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کا معیشت میں اہم کردار ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آنا سود مند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چیمبر آف کامرس بھی جرمنی کی طرز عمل پر کام کررہا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ملک کے استحکام کے لیے نوجوان نسل بہترین کردار ادا کرتی ہے۔
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola