سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمتوں میں فی اونس 2 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں کم ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1286 ڈالر تک پہنچ گئی۔
بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت میں 80 اور دس گرام کے بھاؤ میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت بالترتیب 67 ہزار 150 روپے اور 57 ہزار 590 روپے کے ساتھ ہوئی۔
دوسری جانب چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے فی تولہ میں ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 130 اور دس گرام میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی لین دین بالترتیب 67 ہزار 230 اور 57 ہزار 640 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔
ایک روز قبل بلین مارکیٹ میں فی اونس ڈالر کی قمت میں 06 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی تھی۔
یاد رہے کہ پانچ جنوری کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد بھاؤ 67 ہزار 100 تک پہنچ گئے تھے۔
Email This Post
Discover new lands, uncover ancient secrets, and become a legend Lucky cola