درآمدی موبائل فونز پر کمبائن ٹیکس لاگو ہوگا، ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ درآمدی موبائل فونز پر کمبائن ٹیکس لاگو ہوگا، سپریم کورٹ کی ہدایت پر موبائل کارڈ پر ٹیکس عائد نہیں کیا۔
ایف بی آر کے ممبر پالیسی نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 10ہزارکےموبائل فون پر400 روپے، 28 ہزارکےفون پر4 ہزار روپے اور ایک لاکھ5 ہزار کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔
ممبر پالیسی کا کہنا تھا کہ 60 ہزارمالیت کےموبائل فون پر 6ہزار روپے، ڈیڑھ لاکھ روپےکے فون پر 23 ہزار روپے جبکہ ڈیرھ لاکھ سے زیادہ مالیت کے فون پر 41ہزارروپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
Email This Post
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola