کراچی کے حساس ترین حلقے میں کل ضمنی انتخاب

کراچی کے ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا، حلقے میں 57 پولنگ عمارتیں اور 149 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنوں کے اندر کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم ہو گا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کنٹرول روم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کورنگی کریں گے، پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز تعینات ہو گی، جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی رہیں گے۔

ہر پولنگ عمارت کے باہر پولیس افسر اور خواتین اہلکار سمیت 13 اہلکار تعینات ہوں گے، اس طرح مجموعی طور پر 12 سو سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پی ایس 94 کی نشست ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وجاہت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. bitcoincasino کہتے ہیں

    I’m writing on this topic these days, bitcoincasino, but I have stopped writing because there is no reference material. Then I accidentally found your article. I can refer to a variety of materials, so I think the work I was preparing will work! Thank you for your efforts.

  2. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.