امریکا میں جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ سج گیا
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ سج گیا ہے جس میں دنیا بھر سے مشہورلگڑری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی تقریبا 600 گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔
ہر سال منعقدکئے جانے والے جدید گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے کئی مشہور لگژری برانڈز کی ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار ، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔
اس دلچسپ آٹو شو میں مرسڈیز بینز ، میٹسو بیشی، بی ایم ڈبلیو، فورڈ ، لینڈرور اور ہونڈا سوکس جیسی موٹرگاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔واضح رہے گاڑیوں کا یہ میلہ 27جنوری تک جاری رہے گا۔
Email This Post
Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola