ان دنوں سعودی عرب میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ اس ضمن میں ایک سعودی لڑکی نے پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی دکان دمام میں کھول کر تمام سعودی نوجوانوں کو چیلنج دیدیا۔ پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی بیشتر دکانیں غیر ملکی چلا رہے ہیں۔ ان سب پر مر د تعینات ہیں۔ سعودی نوجوان اس میدا ن میں اترنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ پلمبنگ اور تعمیراتی سامان فروخت کرنا مشکل عمل ہے۔ رحمہ شباطہ نے خلیجی چیلنج روتانا پر پیش کئے جانے والے ”سیدتی“ پروگرام میں اپنے عزائم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسے شروع میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ پلمبنگ کا کام کیا ہوتا ہے اورتعمیراتی سامان اور لوازمات میں کیا کچھ شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قیام کے دوران اسے اس کا علم ہوا۔ایک شو روم میں یہ ساری چیزیں دیکھیں۔ تب دل میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ وہ دمام میں پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی دکان کھولے۔ رحمہ شباطہ نے بتایا کہ بالاخر میں نے دمام میں دکان کھول ہی لی۔ شروع میں بعض لوگوں نے اس کی دکان کا بائیکاٹ کیا۔ پھر رفتہ رفتہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ انہیں یقین ہوگیا کہ رزق حلال کی تلاش انمول عمل ہے۔ اسکی قدر کی جانی چاہئے۔ اب سب لوگ پلمبنگ اور تعمیراتی سامان کی دکان کھولنے پر میرا مداح ہوگئے ہیں۔ رحمہ نے بتایا کہ شروع میں اس نے دکان میں بعض مرد حضرات تعینات کئے تھے اور وہ فاصلے سے دکان کی نگرانی کرتی تھی۔ رفتہ رفتہ کئی لڑکیوں کو تعینات کیا اور اب یہی لڑکیاں سارا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس دکان سے اسے اچھا خاصا منافع ہونے لگا ہے۔
Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola