نئے چینی قمری سال کی تیاریاں عروج پر

چین میں نئے قمری سال کی رنگینیاں عروج پر ہیں جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعدادہانگ کانگ کا رْخ کر رہی ہے۔

ہر سال چینی قمری سال کے آغاز سے قبل ہی لالٹینوں کے میلے منعقد کئے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کیلئے تحائف خریدے جاتے ہیں جبکہ فوڈ فیسٹیول بھی زور و شور سے جاری رہتے ہیں۔

ہانگ کانگ میں بھی نئے سال کا جشن جاری ہے اور لوگ بڑی تعداد میں تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ کئی ممالک سے سیاح بھی یہاں کا رْخ کر کے چینیوں کی خوشی میں شریک ہو رہے ہیں۔

ان فیسٹیولز میں لالٹین فیسٹیول خصوصی طور پر پسند کیا جاتاہے جس میں رنگ برنگی روشنیوں سے سجی سرنگ، فلائنگ ہارس لالٹین اورمنکی ،مرغ اورڈریگن و پانڈا سمیت کئی اشکال کی لالٹین لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

سالوں پرانے اس روایتی تہوار کو دیکھنے مقامی آبادی سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں کا رْخ کرتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

2 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

  2. droversointeru کہتے ہیں

    You have mentioned very interesting points! ps decent website.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.