سعودی ولی عہد دورہ پاکستان میں14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرینگے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وفد اگلے ماہ پاکستان آرہا ہے۔سعودی ولی عہد دورہ پاکستا ن کے دوران 14 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کا قطر کا دورہ کامیاب رہا ۔ قطر آئندہ ہندوستان کی بجائے پاکستان سے اجناس خریدے گا۔ امیر قطر نے ہاوسنگ ، زراعت ، سیاحت سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں اور سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت دوست ممالک نے امداد اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور مختلف منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاتحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا مفاد اور خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملکی خارجہ پالیسی میں جدت لا رہے ہیں۔ قبل ازیں ہمارے سفارت کار مخصوص دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرتے تھے لیکن اب سفارت کاروں کوخارجی سفارت کاری کے ساتھ معاشی سفارت کاری اور سائنسی سفارت کاری کی نئی جہتوں پر بھی بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ معاشی سفارت کاری کی بدولت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت اوپر جائیگی۔ملتان میں استقبالیہ تقاریب ، وفود سے ملاقات اور مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاجنوبی پنجاب صوبہ اٹل حقیقت ہے۔نیک نیتی سے جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ مگر مچھ کے آنسو بہانے والے فسادی لوگ صوبے کے نام پر لڑانا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی عوام نے 2018ءکے انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔ یہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے ہوم ورک کا آغاز کردیا ۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی مشاورت کے بعد جلد متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔  دریں اثناءٹنڈوالہ یار کے دورے میں میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔ سندھ پانی اور تعلیم جیسے مسائلوں میں گھرا ہوا ہے۔ کس نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ہم صرف عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Customize your character with unique abilities and gear. Lucky Cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Enter a world where heroes are born! Hawkplay

  4. Moses Matrisciano کہتے ہیں

    F*ckin¦ remarkable issues here. I¦m very glad to see your article. Thank you so much and i’m taking a look ahead to touch you. Will you please drop me a mail?

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.