’’کرنٹ اکاؤنٹ، مالیاتی خسارہ بڑے چیلنجز ہیں‘‘
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ بڑے چیلنجز ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ہماری سمت کا تعین کر رہا ہے،اس بجٹ کی منظوری کے بعد نیشنل ٹیرف پالیسی پر کام شروع ہو گا۔
وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد نے مزید کہا کہ برآمدات کو سہارا دینے کے لیے ہم نے خام مال کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ہمیں 7 بلین روپے ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا،ماضی میں پاکستان میں بجٹ صرف ہندسوں کی ہیر پھیر کی روایت رہی ہے۔
رزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر اور میں نے فیصلہ کیا کہ اس تسلسل کو توڑنا ہو گا، صنعتی پالیسی میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی جھلک منی بجٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔
Email This Post
Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola
Choose your own path and forge your own destiny. Lucky Cola
Your adventure starts now: Join the ultimate online game! Hawkplay