بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے “پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء 31 جنوری کو ہوگا

پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اسکیم

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی اسکیم “پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء اکتیس جنوری کو کیا جائےگا، جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بناو سر ٹیفیکٹ کا اجراء رواں ماہ کیا جائےگا ، بانڈز کی مدت تین سال اورپانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دوپانچ فیصد جبکہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کے لئے جاری کئے جائیں گے، پاکستان پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایسی اسکیم لارہاہے، یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائےگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بچاؤ سرٹیفیکیٹ کے علاوہ حکومت کو مزید عالمی قرض مارکیٹ میں ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفیکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائی کوپ پر دئے جائیں گے۔

اس اسکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

یاد رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی تھی، اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، دہری شہریت کے حامل پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر وطن آسکیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Engage in strategic gameplay and outsmart your opponents Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Experience the ultimate thrill of victory in our immersive online gaming platform. Lucky Cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Explore, fight, and win in our expansive online world! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.