فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفدکی صدر مملکت ،گورنر سند ھ اور وفاقی وزیر صحت سے ملاقات

وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی آسان فراہمی کے لئے دواسازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،ڈاکٹرعارف علوی

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ہفتہ کوگورنر ہائوس کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسزعامرکیانی سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد سعید کر رہے تھے۔اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی آسان فراہمی کے لئے دواسازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔گورنرسندھ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لئے شعبہ صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔دوا ساز کمپنیاں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی بہترین فراہمی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

اس موقع پروفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسزعامرکیانی نے دوا ساز کمپنیوں کو درپیش مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔اس موقع پر دواساز کمپنیوں کے سی ای اوز نے جے پی ایم سی ، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کی جانب انڈسٹریل لائژن کمیٹی کی تشکیل احسن قدم ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Experience the thrill of victory and the agony of defeat Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Experience the excitement of live events and updates. Lucky Cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Challenge your limits in the most dynamic online game! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.