نیپالی کرکٹر نے ٹنڈولکر اور آفریدی کاریکارڈ توڑدیا
نیپال کے نوجوان کرکٹر روہیت پاؤڈیل نے انٹرنیشنل میچ کے دوران سب سے کم عمر میں نصف سنچری بناکر لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑدیا۔
روہیت پاؤڈیل 16 سال اور 146 دن کی عمر میں آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ 58 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیل کر ٹنڈولکر کا 29سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 16سال اور 213دن کی عمر میں پاکستان کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا تھا۔
بوم بو م آفریدی سری لنکا کے خلاف میچ میں جب یہ اعزاز حاصل کیا تھا اُس وقت ان کی عمر 16اور 217 دن تھی۔
پاؤڈیل کے شاندار اننگز کی بدولت نیپال نے 9وکٹوں کے نقصان پر 242رنز بنائے تھے جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 19اعشاریہ 3اوورز میں 97رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، یوں سیریز ایک ، ایک سے برابر ہوگئی ہے، پہلے ون ڈے میں یو اے ای نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Email This Post
Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola
Explore dynamic worlds filled with dynamic events and challenges. Lucky Cola
Join the adventure and become a legend today! Hawkplay