چوتھا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہوں گے

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، اینڈلے فلکوایو، ڈیوڈ ملر، ڈیل اسٹین، کگیسورا بادا، بیرون ہینڈرکس، اور تبریز شمسی پرمشتمل ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم کو 13 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. 222 کہتے ہیں

    Test your skills in adrenaline-pumping PvP arenas Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Engage in player-driven economies and trade with other adventurers. Lucky Cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Experience a game where every decision matters! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.