وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کار ملک چھوڑ کر چلے گئے ۔ بڑی بڑی کمپنیاں چلی گئی تھیں۔ اب ہمارا ملک اٹھ رہا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کار واپس آرہے ہیں۔نمل کالج میں سالانہ تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جمہوریت میرٹ کا نام ہے۔ یہاں شخصی حکمرانی نہیں ہوتی ۔جمہوریت احتساب اور جواب دہی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ مدینہ کی ریاست میں حکمراں جواب دہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک آمر نے وزیراعلیٰ بنایا اور شہباز شریف بھائی کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنے۔ شہباز شریف سے پوچھنا چاہئیے کہ ان میں کیا قابلیت تھی جو وزیر اعلی بنے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی جبکہ یہ پنجاب کے بہترین وزیراعلیٰ ہوں گے کیونکہ ان کی زندگی کا مقصد پیسے بنانا نہیں ، ان میں عاجزی ہے۔ عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے وہ غریبوں کے مسائل سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے پیچھے رہ گئے کیونکہ ہم محنت نہیں کرتے۔کامیابی انہیں ملتی جو محنت اور تحقیق کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نمل میں ایگرو بزنس ماڈرن ایگری کلچر ٹیکنالوجی کا آغاز کرررہے ہیں۔ملک میں جدید ایگریکلچر ٹیکنالوجی بانی بنیں گے۔عمران خان نے طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کو قبول کریں اور ہارنے سے نہیں ڈریں۔ زندگی میں چیلنج کا ہونا ضروری ہے ورنہ انسان بوڑھا جاتا ہے۔
From casual to competitive – we’ve got it all Lucky cola
Discover new adventures and challenges with regular updates. Lucky Cola
Be the next big winner at our online casino! Lucky cola
Master the art of battle and strategy! Hawkplay
Strategize and conquer in our top online game Hawkplay