دوسری سہ ماہی، ہنڈا اٹلس کو2.68ارب روپے منافع
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ہنڈا اٹلس کار لمیٹڈ نے 2ارب 68 کروڑ 23لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کردیا۔ جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدن 18.78روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو موصول کمپنی کے اعلامیے کے مطابق ہنڈا کارز پاکستان نے اکتوبر تا دسمبر 2018میں 4ارب 11کروڑ 38لاکھ روپے کا قبل از ادائیگی منافع حاصل کیا۔
ادارے کی مختلف کاروں کی فروخت میں 2.31فیصد کمی ہوئی جس کے باعث فی حصص آمدن58فیصد گھٹ گئی ہے۔
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی خرید وفروخت میں نمایوں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کی فروخت میں 30 فیصد کمی آ گئی ہے جبکہ ٹریکٹر اور دیگر صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔گزشتہ سال پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہوا جس کے باعث ڈالر 28 روپے تک مہنگا ہوگیا اوراس کا اثر مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی پڑا اور گاڑیوں کی قمیتں بھی بڑھ گئیں۔
ایک برس کے دوران 660 سے 800 سی سی گاڑیوں کی قیمتیں 60 ہزار جبکہ 1800 سے 2000 سی سی گاڑیوں کی قیمتیوں میں دو لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔
کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسمبلرز، پاک سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس(ایف پی سی سی آئی) کے چیئرمین آٹوسیکٹرغضنفرعلی خان نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کئی دھائیوں میں نہیں ہوا اور چارماہ میں دوسری بارگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
آٹو موٹو پارٹس تیار کرنے والی تنظیم، پاپام کے جنرل سیکریٹری مشہود خان نے کچھ دن پہلے اپنے بیان میں کہا کہ خام مال مہنگا ہونے اور امپورٹ بڑھنے سے پارٹس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
Email This Post
Every game is a new story. Start yours today Lucky cola
Compete in thrilling races and competitions for fame and fortune. Lucky Cola
Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola
Challenge your limits in the most dynamic online game! Hawkplay
Discover endless adventures in our immersive online game Hawkplay