انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ سے معطل کر دیا
پی ایچ ایف نے فنڈز نہ ہونے پر پہلا راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔ہاکی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قسمت بھی قومی کھیل سے روٹھ گئی، پرو ہاکی لیگ کا ابتدائی راؤنڈ نہ کھیلنے کی درخواست پر عالمی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔آئی ایچ ایف کا ایک خط میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے تاہم اس سے پرولیگ کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا۔ہاکی ٹیم نے پرو لیگ میں ارجنٹائن ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا راؤنڈ کھیلنا تھا۔ ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کا کیمپ لگا رکھا تھا تاہم فنڈز نہ ہونے پر ایونٹ کا پہلا راؤنڈ کھیلنے سے معذرت کی تھی۔
Email This Post
Every game is a new story. Start yours today Lucky cola
Collect rare loot and become a master of your craft. Lucky Cola
Spin to win and enjoy non-stop entertainment! Lucky cola
Test your strategy and skill in our game! Hawkplay
Join the ultimate online gaming community and start your adventure today Hawkplay