روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان پاکستان پہنچ گئے
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوو پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمیرکابلوو کا دورہ پاکستان روس کی خواہش پر ہورہا ہے، ضمیرکابلوو دورہ پاکستان میں افغان مفاہمتی عمل پربات کریں گے۔
دورے میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ حال ہی افغان طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر بھی گفتگو ہوگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا تھا کہ ماسکو خاص طور پر تاجکستان اور ترکمانستان کے ساتھ واقع شمالی افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی آماجگاہوں پر فکر مند ہے۔
Email This Post
Where gamers gather to redefine the impossible Lucky cola
Join forces with other players to tackle world-changing events. Lucky Cola
Step into the VIP lounge for exclusive rewards! Lucky cola
Build alliances and dominate the leaderboard! Hawkplay
The adventure begins here in our thrilling online game Hawkplay