امریکہ اور افغانستان میں امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا: زلمے خلیل زاد

امریکا کے اعلیٰ مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغانستان کے درمیان سترہ سالہ لڑائی کوختم کرنے کےلیے امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت طالبان نے یقین دلایا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو شدت پسندی کے گڑھ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور طالبان نے القاعدہ جیسے شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینے کا بھی عہد کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان چھ روز تک مذاکرات جاری رہے جن میں افغانستان میں قیام امن کیلئے اتفاق کیا گیا۔ ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک پختہ امن معاہدے کو کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

5 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    From casual to competitive – we’ve got it all Lucky cola

  2. Lucky cola کہتے ہیں

    Team up with friends for epic cooperative adventures. Lucky Cola

  3. Luckycola کہتے ہیں

    Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    Challenge your limits and conquer the impossible! Hawkplay

  5. Hawkplay کہتے ہیں

    Join the ranks of heroes in our epic online game Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.