وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ نے بے گھر اور مزدور طبقات کیلئے تیسری پناہ گاہ قائم کر دی
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بے گھر اور مزدور طبقات کیلئے تیسری پناہ گاہ قائم کر دی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ترلائی اور آئی الیون پناہ گاہ کے بعد تیسری پناہ گاہ پیر کو جی نائن سیکٹر میں پشاور موڑ کے قریب قائم کر دی گئی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یہ عارضی پناہ گاہ اس علاقہ میں مزدوروں اور مسافروں کی آمدورفت کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں -انہوں نے بتایا کہ اس پناہ گاہ میں بھی قیام، طعام اور سکیورٹی کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا ہے -پہلے روز سے ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے پناہ گاہ کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کی تعریف کی ہے جبکہ متعدد لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔
Email This Post
Feel the rush of the game, right at your fingertips Lucky cola
Engage in player-driven economies and trade with other adventurers. Lucky Cola
Spin to win and enjoy non-stop entertainment! Lucky cola
Enter a world where heroes are born! Hawkplay
Experience the thrill of battle in our online game Hawkplay