آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کےشیڈول کا اعلان کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مین اور ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کینگروز کے دیس شیڈول ہیں۔
آسٹریلوی سرزمین پر آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میلے سجیں گے،آئی سی سی نے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ مینز اور ویمن ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا ہے۔
خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلے 21 فروری سے آٹھ مارچ تک جاری رہیں گے۔ گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم ہو گی۔
مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل مقابلے اٹھارہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک شیڈول ہیں، بارہ ٹیموں کو بھی دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مینز گروپ میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور دو کوالیفائر ٹیمیں دوسرے گروپ میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور دو کوالیفائر ٹاپ رینک ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان چوبیس اکتوبر سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
Email This Post
Connect, compete, and celebrate gaming in all its forms Lucky cola
Explore stunning landscapes and immerse yourself in breathtaking graphics. Lucky Cola
Dive into a world of luxury and endless rewards! Lucky cola
Become a hero in our fantasy world! Hawkplay
Embark on epic quests and battle fierce enemies in our online fantasy game Hawkplay