حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان
حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے اور آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کردیاہے جبکہ قومی شاہراہوں کاراستہ مفت استعمال کرنے والوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رائٹ آف وےکےلئےدئیےگئےاین او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے متعلقہ اداروں سےرابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دورحکومت میں شاہراہوں کے اطراف مہنگی زمین کی بندربانٹ کاانکشاف ہوا ، قیمتی اراضی کےاستعمال کیلئےاین اوسیزمحض جان پہچان کی بنیادپردیئےگئے۔
وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کےاطراف پٹرول پمپس اورقیام گاہیں قائم کی گئیں، کروڑوں روپےکی زمین سےہاؤسنگ سوسائٹیز کو راستہ دیاگیا، قیمتی راستہ دینےکےبدلےقومی خزانےکوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔قومی شاہراوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع کردی گئی ہے اور وزارت مواصلات کی جگہ استعمال کرنےوالوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں، مرادسعید نے بتایا وصولی کےبعدرائٹ آف وےکاریونیو100فیصدبڑھ گیا، مجموعی طورپروزارت مواصلات کی آمدن13 ارب 78کروڑروپےتک پہنچ گئی جبکہ 3 ماہ میں وزارت کا منافع 2 ارب 30کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔وفاقی وزیر نے آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا رائٹ آف وےسےحاصل آمدن سےقومی خزانےکوکروڑوں کافائدہ ہو۔
Email This Post
I’m pretty pleased to find this website. I want to to thank you for your time due to this wonderful read!! I definitely really liked every part of it and i also have you book marked to look at new stuff in your site. My Site: SUPER JACKPOT WIN A RIDE
Football is a competitive game where athletes create art on the pitch!!! Want to know more about the site? visit here —>> Football betting
Every game is a new story. Start yours today Lucky cola
Explore, conquer, and thrive in our online world! Hawkplay
Conquer realms and build your empire in our game Hawkplay