زلمی کی کٹ لانچنگ، ڈیرن سیمی پشاور آئینگے

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے پشاور زلمی کی کٹ اور ترانے کی لانچنگ تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس میں ہوگی، ڈیرن سیمی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر پاکستان آرہے ہیں۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کٹ اور ترانے کی لانچنگ تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جس میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم، مینجمنٹ، کوچز اور سپراسٹارز کپتان ڈیرن سیمی، مصباح الحق، مینٹور یونس خان بھی شریک ہوں گے۔

 جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی کا پاکستان آمد پر روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

چیئرمین پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے اور پشاور زلمی ہوم گراؤنڈ پر اپنے فینز کے سامنے ان ایکشن ہوگی۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے تقریب میں لوگوں کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا ہے، جس کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. Luckycola کہتے ہیں

    Connect, compete, and celebrate gaming in all its forms Lucky cola

  2. Hawkplay کہتے ہیں

    Become a hero in our fantasy world! Hawkplay

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Join now and become part of the ultimate online gaming experience Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.