سعودی ولی عہد کے سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے سے قبل ہی ان کا سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

 ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سعودی شہزادے کے ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

سعودی سفیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جہاں وزیر اعظم ہاؤس میں ان کا قیام متوقع ہے۔

سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی، ڈاکٹرز اور میڈیا ٹیموں سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سربراہی میں پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پہلے ہی پہنچ چکا ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقات کرے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.