آرمی چیف سے جرمن سفیرکی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی امن و استحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر جرمن سفیر میں پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام میں بہتری سے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.