دورانِ پی ایس ایل 4 ، بچوں میں سرطان اور چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے دن منائے جائیں گے
پاکستان سپر لیگ کا میدان سجنے والا ہے ، دوران پی ایس ایل 4 بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ، پی ایس ایل 4 کےدوران بچوں اورچھاتی کےسرطان کے دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری کو منایا جائے گا جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔
بچوں کے سرطان کی آگاہی کے روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان میچز ہوں گے، پندرہ فروری کو چاروں ٹیمیں گولڈن ربن پہنیں گی اور دبئی سٹیڈیم کو بھی اسی مناسبت سے سجایا جائے گا۔
دس مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز جبکہ لاہورمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پنک ربن ڈے منائیں گی، ان میچز کے دوران چاروں ٹیمیں اپنے بازووں پر پنک ربن پہنیں گی۔
میچز میں کمنٹیٹرز بھی ربن پہنیں گے، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم اور وکٹوں کوبھی پنک ربن ڈے کے حوالے سے سجایا جائے گا۔
خیال رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فورکا شاندار آغاز کل دبئی میں ہوگا، افتتاحی میچ دومرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹیڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز سات، دس، تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.