عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ملتان سلطانز کا نغمہ

معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ملتان سلطانز کیلئے ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کے لیے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ’وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز ہے جو اس کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.