پی ایس ایل،لاہور کے 5 پارکوں میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ

لاہور ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاکستان سُپر لیگ کے میچ دکھانے کے لیے شہر کے 5 پارکوں میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل میچ دکھانے کےلیے لاہور کے جن پارکوں میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی اُن میں آئیڈیل پارک جوہر ٹاؤن، جیلانی پارک، گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال پارک اور جوہر ٹاؤن پارک میاں پلازہ شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ صرف لاہور قلند ر کے میچوں والے دن بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.