ورلڈ کپ 2019: کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، شائقین کرکٹ بےتاب

 ورلڈ کپ دوہزارانیس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے میں صرف سو روز باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ تیس مئی سے چودہ جولائی تک کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جبکہ قومی ٹیم بھی میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا، راؤنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.