شارجہ، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز، فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع
شارجہ میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے میچ پاکستان میں ہونے جارہے ہیں اور شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگئی، کوالیفائر 13 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹس بھی آن لائن دستیاب ہوں گے۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 10 مارچ کو ہونے والے میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں، پہلا ایلیمنٹر میچ 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ایلیمنیٹر میچ 15 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ایلیمنیٹر کوالیفائر میچز کی قیمت 500، ایک ہزار، 2 ہزار، 3 ہزار روپے رکھے گئے ہیں، فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 500، 2 ہزار، 4 ہزار، ساڑھے سات ہزار اور 8 ہزار مقرر کیے گئے ہیں۔
پہلی بار آن لائن ٹکٹس لینے والے خوش نصیبوں کے لیے ہوم ڈیلیوری کی سہولت مہیا کی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے 13 شہروں میں 60 مختلف ٹی سی ایس برانچز میں 25 فروری سے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔
پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.