وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر ان کی سعودی عرب کے انسانی وسائل کے وزیر کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاملات طے ہونے میں وقت لگتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 21 ارب مالیت کے متعدد منصوبوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.