پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کےلیےمشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے لندن میں سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں اقوام متحدہ، کامن ویلتھ اور پاکستان میں سہ فریقی معاہدہ پر اتفاق رائے ہوا جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کے لیے مشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی اور پاورکوریڈور تک رسائی دینے پر بھی اتفاق ہوا ، سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی میں پاکستان کوخطےمیں رول ماڈل بنائیں گے۔

کامن ویلتھ نے پاکستان میں نیشنل یوتھ کونسل کے قیام میں بھی تعاون کااعلان کرتے ہوئے کہا یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کومزیدبہتری کی ضرورت ہے، سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے باعث پاکستان کی رینکنگ متاثر ہوئی، 2017 میں پاکستان کی پوزیشن 89 سے154 نمبرپرآ گئی، پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے معاونت اور گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےبعددولت مشترکہ کا آگے آنا بڑی کامیابی ہے، عالمی ادارے پاکستانی نوجوانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کا درست استعمال ضروری ہے، نوجوانوں کو قومی اور عالمی سطح پر ترقی کے شاندار مواقع فراہم کریں گے۔

یاد رہے پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

وزیر اعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کی ملاقات کی تھی ، ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کردیے گئے، منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا، حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی بہتر اقدام ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے عثمان ڈار کو پروگرام کا کو چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ دن رات محنت کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کامیاب بنانا اصل ہدف ہے۔ تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ’دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.