تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 7 بجے طلب
تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج 7 بجے طلب کر لیا گیا ہے، پارلیمنٹ ہاؤسمیں پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آج شام سات بجے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پارلیمانی رہنماؤں کو اعلیٰ سیکورٹی حکام موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔
بھارت کی جانب سے ہونے والی دراندازی کے بعد پیدا ہونے والی نازک صورتِ حال پر پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ن لیگی رہنما اِن کیمرہ بریفنگ میں شرکت کریں گے۔
یاد ر ہے کہ آج صبح پاکستانی ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ہیں، ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا، پاکستانی جانب گرنے و الے جہاز کے دونوں پائلٹ حراست میں لے لیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے بر وقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.