پاکستان سپرلیگ سیزن فور میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندر ز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اسلام آباد سے ٹکرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پنجہ آزمائی کریں گے، دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں، میدان میں جم پر پریکٹس کیا، کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب گذشتہ روز کھلیے جانے والے پی ایس ایل سیزن فور کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔
فتح کے بعد ڈینئل کرسچن کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کی ٹیم نے 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عمر صدیق نے شاندار 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.