ملک بھر میں فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن رات بارہ بجے تک معطل رہے گا۔

سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد،کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کر دیں گئیں ۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق ہوائی اڈے سے کوئی پرواز تاحال روانہ نہیں ہوئی اور دوپہر 12 بجے تک کوئی فلائٹ نہیں ہے۔

لاہور کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ، سیالکوٹ، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن معطل ہے۔

دوسری جانب لاہورسےبھارت جانے والی سمجھوتا ایکسپریس سروس بھی روک دی گئی۔دوستی بس کے مسافر واہگہ پر اجازت نامےکےمنتظر ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.