پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورلاہورقلندرزآج آمنے سامنے

پاکستان سپرلیگ کے سیزن فورمیں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز کا مقابلہ لاہورقلندرز سے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اورپشاور زلمی پنجہ آزمائی کریں گے، دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 2 میچز میں کامیاب رہی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم 5 میں سے 3 میچز میں فاتح رہی ہے۔

ایونٹ میں کراچی کنگز 6 میں سے 2 میچز میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ لاہور قلندرز 6 میں سے 3 میچز میں فاتح رہی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پرپشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے پانچویں اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.