قومی تھروبال چیمپیئن شپ 12 مارچ سے شروع ہوگی
پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے تعاون سے قومی تھروبال چیمپیئن شپ12 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے22 مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی اور رینجرز کے علاوہ سکول اور کالجز کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹیمیں 10مارچ سے قبل چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کریں گی۔ 11 مارچ کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نیکہا کہ خیبر پختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور چیمپیئن شپ 15 مارچ تک جاری رہے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.