مشکل وقت ختم نہیں ہوا ، ایئرچیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔ اب بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیاررہنا ہوگا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسزکا دورہ کیا۔دورے کے دوران بیسز پر ہوابازوں، ائیرڈیفنس، انجینئرنگ اورسیکیورٹی پرمامورعملے سے ملاقات کی۔ ایئرچیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اورپیشہ ورانہ مہارت کوسراہتے ہوئے کہا کہ خدا ئے ذوالجلال کے حضورسر بسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپوراندازمیں پورا اترسکے۔ایئرچیف نے کہا کہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں ماد ر وطن کی سالمیت اوردفاع کے فر یضہ کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر ناز ہے لیکن مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔ ہمیں اب بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.