ڈونلڈ ٹرمپ کی فٹبال ٹیم کو انوکھی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فٹبال ٹیم کو فاسٹ فوڈ پر مبنی دعوت دیدی جبکہ ان کے پاس شٹ ڈاون کا کوئی بہانہ بھی نہیں تھا۔فٹبال ٹیم کو مدعو کیا گیا تو عام تاثر یہی تھا کہ میزبان صدر ٹرمپ ان کی تواضع وائٹ ہاوس میں تیار کردہ کھانوں سے کریں گے لیکن جب کھانے کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کو امریکی فاسٹ فوڈکمپنی کے مختلف اقسام کے سینڈوچز اور فرائیڈ چکن پر ہی گزارا کرنا پڑا ۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس میں ہمارے پاس شیف موجود ہیں لیکن ہم نے فاسٹ فوڈ رکھا ہے کیونکہ میں آپ لوگوں کو جانتا ہوں کہ آپ امریکی کمپنیوں کا فاسٹ فوڈ پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی ایک دعوت میں تواضع فاسٹ فوڈ سے کی گئی تھی ۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.