انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی، اب کراچی میں پی ایس ایل کے میچزہوتے رہیں گے: مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انشا اللہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان ضرور  آئیں گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ایس ایل 4 کے نیشنل اسٹیڈیم میں‌ منعقدہ میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا.

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اب پی ایس ایل کے میچزہوتے رہیں گے، سندھ کے مختلف شہروں میں بھی میچز کا انعقاد ہوگا.

وزیراعلیٰ مرا دعلی شاہ نے کہا ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی پی ایس ایل کو پھیلانا ہے، کرکٹ دیکھنے جو بھی آئے ٹکٹ ضرورخریدے.

یاد رہے کہ ایک طویل انتطار کے بعد پی سی ایل کراچی آگیا ہے. آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں.

قبل ازیں‌ آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹس کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم پہنچی،سیکڑ کمانڈربریگیڈیئرشفیق نے سیکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی.

آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹس نے سیکیورٹی اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا.

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.