پاک جرمن وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور جرمن وزیرخارجہ نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات میں پیشرفت سے مطمئن ہیں،افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا اہم کردار ہے۔
شاہ محمود قریشی نےجرمن وزیرخارجہ کو پلوامہ واقعہ کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ جرمن وزیرخاجہ نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنےکیلئے پاکستان کےاقدامات کو سراہا۔
دونوں وزراء میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی جبکہ جرمن وزیرخارجہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ دہشت گردی کےکاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
پاکستان افغان امن عمل میں ہرممکن مدد فراہم کررہاہے،مسئلہ کشمیرکےحل کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.