پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا

 پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کا گروپ مرحلہ مکمل ہوگیا، تیرہ مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں ٹکرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی، کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چودہ مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمینیٹر کھیلیں گی، فاتح ٹیم دوسرا الیمینیٹر کھیلے گی، بعد ازاں فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، ہر طرف شائقین کرکٹ پی ایس ایل پر تبصرہ کررہے ہیں، بچے بڑے ہر کوئی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔

کراچی میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، ان کے مطابق تمام میچز اب ملک میں ہونے چاہیئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی، عماد اور سیمی الیون جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش مند تھیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.