ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، زرتاج گل

وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، طالب علموں کے ساتھ والدین کو بھی آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے۔

سرسبز پاکستان اور جانوروں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد میں اسکول کے بچوں نے ریلی نکالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے نئی نسل کو خصوصی تربیت دینا ہوگی۔

واک اور تقریب میں شریک ماہرین ماحولیات کا کہنا تھا کہ شدید گرمی، غیرمعمولی بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا ہی نتیجہ ہیں، جس کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.