آئی ٹی شعبہ کے سب سے بڑے دو روزہ Softece مقابلے 16 اور 17مارچ کو فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں ہوں گے

آئی ٹی شعبہ کے سب سے بڑے دو روزہ Softece مقابلے 16 اور 17مارچ کو فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں ہورہے ہیں، دو روزہ آئی ٹی مقابلوں میں ملک بھر کی 80 سے زائد یونیورسٹیوں کے 1500 طلبہ حصہ لے رہے ہیں، فاسٹ یونیورسٹی میں 23ویں سالانہ مقابلوں کے فاتح طلبہ کے لیے 7لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ملک بھر کی کوئی یونیورسٹی www.soctecnu.org ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹرڈ ہوکر اپنے طلبہ کو دو روزہ مقابلوں میں شامل کراسکتی ہیں۔ ڈائریکٹر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر حامد حسن صدر ایونٹ طلحہ زبیر، ہیڈ فہد حسین نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کو پاکستان کی تاریخ کے بڑے ایونٹ میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آپ اور ہمارا مستقبل آئی ٹی، ہم آپ کے لیے بھر پور معلوماتی ایونٹ لے کر آرہے ہیں، طلبہ فون نمبر 0322-4183183 کے ذریعے بھی رابطہ کرکے رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.