آئندہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 ءکیلئے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کی تجویز کی حمایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیں تاہم اب اسے عملی شکل دینے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر میں ہونے والے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ شیڈول 2022ء میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس بابت حتمی فیصلہ رواں سال جون میں پیرس میں ہونے والی فیفا کانگریس میں ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.